کیچ: پنجگور کے دو رہائشی کیچ سے لاپتہ

125

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے پنجگور کے دو رہائشی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہنواز ولد حاجی اللہ بخش اور عبدالخالق ولد حاجی اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے دونوں پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی ہیں انہیں ایک فروری کو پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔