قلات میں شدید نوعیت کے حملے میں حکام کا 8 فورسز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق، مستونگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کیا گیا ۔
ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کیلئے مشنری لیجانے والی ٹرکوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تیس کے قریب گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر حملہ کیا قبل ازیں قافلے کی سیکورٹی پر معمور فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ فورسز کی مزید دو گاڑیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
حملے میں ایک ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔
آدھے گھنٹے سے زائد علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے ، اور کئی زخمیوں کو قلات اور مستونگ منتقل کیا گیا ہے ۔