بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکی ناصر کول کمپنی میں سول سیکورٹی اہلکاروں کے دو دھڑوں کا آپس میں لڑائی ہوئی۔ فائرنگ سے ایک سول سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ہلاک شخص کی شناخت بازخان ولد مخان قوم شادیزئی ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت صابر ولد عبدالستار قوم ناصر ساکن غریب آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
وہاں واشک کے علاقے سلام بیک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایوب مُلّازئی نامی شخص کو ہلاک کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جہاں دوطرفہ فائرنگ سے ایوب مُلّازئی نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔مسلح حملہ آوروں نے ایوب مُلّازئی کا بندوق بھی ضبط کرلیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ایک سرکاری حمایت مسلح گروہ سے تھا جو علاقے میں بدامنی اور کئی جرائم میں ملوث تھا۔
جبکہ حب میں رند مارکیٹ میں سونار کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے، ان کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شہر میں جاری بدامنی کو روکنے میں انتظامیہ مکمل ناکام ہے جبکہ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ شہر میں چوری اور قتل و غارت میں مختلف گروہ ملوث ہیں جن کو سرکاری حمایت حاصل ہے ۔