ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثہ، فورسز اہلکار ہلاک، 5 زخمی

128

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بیر چوکی کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک اور پاکستانی فورسز کی گشتی گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث گاڑی میں موجود اہلکار شدید متاثر ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

یہ واقعہ بلوچستان میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آنے والے بڑھتے حادثات کی ایک اور کڑی ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔