بلوچستان کے علاقے بارکھان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چار افراد کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بارکھان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو 20 فروری کی شب کو اغوا کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، جن کی شناخت غلام فرید ولد حاجی رمضان ،خالد ولد سردار خان ، سرادر خان ، اور غلام رسول ولد حاجی نظام الدین شامل ہیں ۔
لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ بلوچستان میں بڑھتے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظمیں تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔