کوئٹہ، تربت: 2 افراد جبری لاپتہ

177

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، کوئٹہ اور تربت سے مزید دو افراد کو لاپتہ کردیا گیا۔

ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذوالفقار علی مری ژنگ کو م کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر واقع ان کے ہاسٹل سے مسلح افراد نے جبری لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 19 اور 20 فروری کی درمیانی رات 4:30 بجے انہیں جبری لاپتہ کیا۔

وہاں تربت سے اطلاع ہے کہ ڈھنک نومان کلینک سے ڈاکٹر زرین نامی شخص کو دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جبری گمشدگیوں کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ان جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔