کوئٹہ، گوادر: 3 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

142

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے بلال احمد ولد امام بخش قمبرانی نامی شخص کو کلی قمبرانی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے مقامی ذرائع کے مطابق رواں ماہ 17 فروری کو ایک فوجی چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے ناصر بلوچ اور اس کے دو ہمراہ جن کی شناخت عمیر نصیر اور ظہیر نصیر کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر گمشدہ کر دیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جبری گمشدگیوں کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ان جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔