بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر نغاری کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد، نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال میں لاش کی شناخت خادم حسین ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، خادم حسین ابڑو دو روز قبل گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق خادم حسین ابڑو محکمہ پولیس میں کلاس فور کا ملازم تھا، نامعلوم افراد نے خادم حسین ابڑو کو سر پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو ویرانے پر پھینک دی ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔