خاران: مسلح افراد کی فائرنگ سے غیر مقامی شخص ہلاک

110

بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے ایک واقعہ ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو سندھ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں مذکورہ شخص زخمی ہوا ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔