ضلع کیچ مرکزی شہر تربت میں کریم داد منظور کی میت کے ہمراہ M8 شاہراہ جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر دھرنا جاری ہے ۔
واضح رہے کہ تمپ کے علاقہ کوھاڈ میں جمعرات کو سرکاری حمایت گروہ کے ہاتھوں قتل کیے گئے کم عمر نوجوان کریم داد ولد منظور کی میت کے ہمراہ ان کے اہل خانہ نے ایم ایٹ شاہراہ کو جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر دھرنا دے کر بلاک کردیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ تمپ سے انصاف کے حصول کے لیے تربت آئے ہیں کیوں نامعلوم افراد نے ان کے دو جوان بچوں کو شہید کیا ہے مگر ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے تربت کے عوام سے دھرنا میں شریک ہونے اور انہیں انصاف رسائی تک حمایت کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام کو باہر نکل کر احتجاج کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ یہیں ختم ہو۔