بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ اور شعبان میں دھماکے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں ناکے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شمس الاسلام اور کانسٹیبل رمضان ہلاک ہوگئے جبکہ کانسٹیبل آصف رضا زخمی ہوگیا۔
آخری اطلاعات تک پولیس اور ایف سی کی حملہ آوروں سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے مزید فورسز کو طلب کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ کے قریب سکندر آباد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تحقیق جاری ہے ۔