تربت: انتظامیہ کی دی گئی مہلت ختم، اہلخانہ نے دوبارہ ڈی بلوچ کو بند کردیا

167

تربت سے جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ شاہ جہان کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر آج دوبارہ دھرنا دے دیا۔

اہلخانہ کے مطابق شاہ جہاں کی بازیابی کے لیے ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا جہاں انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ شاہ جہاں کو جلد بازیاب کرائیں گے جس پر ہم نے اپنا احتجاج موخر کیا مگر اب چونکہ ڈیڈ لائن گزر گئی ہے اور شاہ جہان کو بازیاب نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے انتظامیہ کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جدگال ڈن پر M8 شاہراہ کو مجبوراً بند کیا ہے، جب تک شاہ جہان بازیاب نہیں کیے جاتے ہیں تب تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔