ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں کول مائن مزدوروں پر ہونے والے حملے کے خلاف شاہرگ پھاٹک پر مکمل پہیہ جام ہڑتال جاری۔
احتجاج آل پارٹیز کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ہرنائی تا کوئٹہ روڈ کو شاہرگ پھاٹک پر رکاوٹیں ڈال کر مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
گذشتہ روز ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں ایک گاڑی پر دھماکے 11 افراد جانبحق اور چھ افراد ہوئے تھے۔
ہرنائی لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکاروں کا تعلق سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔