پروم: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

85

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بناکر فورسز كو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

میجر گہرام بلوچ کے مطابق سرمچاروں نے آج 13 فروری کو دوپہر ڈیڑھ بجے پنجگور کے علاقے پروم میں کلیری کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو دونوں اطراف سے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا حملے کے بعد قابض فورسز نے متعدد مارٹر فائر کیے اور شدید فائرنگ کی تاہم سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی اور قابض افواج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔