مستونگ: مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کا اہلکار زخمی

136

بلوچستان کے شہر مستونگ میں پاکستانی فورسز کا اہلکار مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

مستونگ میں علیزئی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار فورسز اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کی شناخت سفیر ساکن چکوال، پنجاب کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔