بلوچستان کے ضلع کیچ میں کل رات پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ تمپ میں منگل کی رات کو اس وقت پیش آیا جب ایف سی اہلکار گشت کر رہے تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے جس کی زد میں آکر تین اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو اہلکار سپاہی صدام اور سپاہی سمیع بعد ازاں دم توڑ گئے۔
تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔