بلوچستان : 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد جبری لاپتہ ، ایک بازیاب

50

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور گوادر سے 24 گھنٹوں کے دوران 16 سے زائد افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی فورسز نے سوئی، ڈیرہ بگٹی میں چھاپوں کے دوران پانچ شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیے جانے والوں میں توطا ولد موسیٰ بگٹی، غازی ولد چیڈو بگٹی اور جنگل ولد جعفر بگٹی کو بگٹی کالونی سے لے جایا گیا جبکہ جمعہ ولد محمود بگٹی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دودوانی پل سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا، سیف اللہ ولد کوہی بگٹی کو فورسز اہلکاروں نے سوئی شہر سے اپنے گھر جاتے ہوئے عاشقانی کے مقام سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اسی طرح کل پسنی سے گیارہ لاپتہ افراد کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا تھا ۔

جن میں سے آٹھ افراد کی شناخت ساجد، فیصل ،احمد رضا، سلیم رضا، نصیب، مقبول اکرم، زمان بلوچ اور علی بلوچ کے ناموں سے ہوئی۔

دریں اثنا تربت کے علاقے شاہی تمپ سے اکتوبر 2024 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے سمیع اللہ ولد خلیل احمد پیر کی رات بازیاب ہوگئے۔
ان کے اہل خانہ نے بازیابی کی تصدیق کی ہے۔