پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بی ایل اے مجید بریگیڈ اور ٹی ٹی پی کی عسکریت پسندی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ داعش کا خطرہ خطے سے آگے تک پھیل چکا ہے، داعش کے خطرے کا ذکر تو ہے مگر پاکستان کو لاحق خطرات کا ذکر کیوں نہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انسداد عسکریت پسندی حکمت عملی پر بہتر عمل کیلئے جنرل اسمبلی کو ذیلی ادارہ بنانے کی تجویز بھی دی۔