تربت: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

230

ضلع کیچ کے مرکزی شہری تربت میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اسٹار پلس مارکیٹ کے پیچھے رہائشی کوارٹر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمیوں کی شناخت سانگھڑ صوبہ سندھ سے کی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔