گورکوپ: قابض فورسز پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

138

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات 9 بجے کیچ کے علاقے گورکوپ نیامی کلگ میں سرودی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ جبکہ حملے میں فورسز کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے حسب معمول شہری آبادی پر متعدد مارٹر گولے داغے اور کافی دیر تک فائرنگ کی تاہم سرمچار اپنی کامیاب حکمت عملی کے تحت محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض افواج کے انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔