خضدار سے سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اسما کی بھائی نے دھرنا گاہ سے والدہ اور دیگر لواحقین کے ہمراہ ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر میرے بہن کے اغو کاروں کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو میں اور بلوچ قوم مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیان اغواء کاروں نے زبردستی دلوائی ہے۔ ایسے زبردستی کے بیانات دلوا کر ہمیں بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ ہم اپنے پرامن احتجاج سے دستبردار ہو جائیں، مزید یہ کہ عوام کی رائے جو کہ ہمارے حمایت میں ہے اس کو بدل دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد انتظامیہ اور حکومت کے پاس یہ بہانہ نہیں بچا کہ مجرمان ٹریس نہیں ہو رہے۔ جس اکائونٹ یا کنٹکٹ نمبر سے سب سے پہلے یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے اس اکائونٹ یا کنٹیکٹ نمبر کی مدد سے بآسانی مجرموں پکڑا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے باوجود بھی اگر حکومت مجرموں کو گرفتار نہیں کرتا اور میری بہن کو بازیاب نہیں کرتا تو میں سمجھتا ہوں کہ انتظامیہ جان بوجھ کر مجرموں کو چھوٹ دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہاں میں ایک بار پھر دہراتا ہوں جب تک میری بہن کو بازیاب نہیں کیا جاتا اور مجروں کو کڑی سزا نہیں دی جاتی ہمارا دھرنا جاری رہیگا۔ اور ہم اپنی احتجاج میں مزید شدت لائیں گے اور اس احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔