خاران و تربت سے 2 افراد بازیاب

93

بلوچستان کے ضلع خاران اور کیچ سے دو افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق خاران سے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے مختیار احمد مینگل بازیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے انہیں گذشتہ سال 25 جولائی کو سراوان سے خاران شہر موٹر سائیکل پر آتے ہوئے مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے بعد میں موٹر سائیکل گروک کے مکام سے بر آمد ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مغوی بھاری رقوم دینے کے بعد چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔

دریں اثناء تربت سے امام بخش بازار آبسر کے رہائشی وارث علی ولد محمد سلیم دو ماہ پانچ دن کے بعد پاکستانی فورسز ہاتھوں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔