پاکستان کوسٹ گارڈ نے مجھ سمیت کئی مقامی افراد کے کشتیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ دشت رہائشی

92

دشت کلدان کے رہائشی معزور شخص نے کہا ہے کہ میرے گھر اور خاندان کی کفالت کا واحد سہارا چھوٹے کشتی کو پاکستان کوسٹ گارڈ نے نقصان پہنچایا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ کل کوسٹ گارڈ اور سمندر میں تعینات دیگر اداروں نے مجھ سمیت کئی مقامی افراد کے کشتیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس کی کشتی کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکے ۔

دیگر مقامی لوگوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کوسٹ گارڈ مقامی ماہیگیروں کو پکڑ کر انہیں مالی نقصان پہنچاتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔

لوگوں نے شکایت کی ہے کہ عوامی نمائندے صرف اخباری بیانات تک ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں عملا لً وہ ان فورسز کے سامنے ہمارے مشکلات کو بیان نہیں کرسکتے ہیں جس سے آئے روز ہمارے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔