اللہ داد کا قتل بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ سمی دین بلوچ

87

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماء سمی دین بلوچ نے کہاکہ تربت میں بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کو گذشتہ شب فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ اللہ داد جیسے نوجوان کا قتل صرف ایک فرد کا نقصان نہیں ہے بلکہ بلوچ کے تعلیم یافتہ طبقے کے خلاف ایک سنگیں حملہ اور بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جسکی ہم طویل عرصے سے نشاندہی کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کبھی ٹارگٹ کلنگ، کبھی اجتماعی قبریں، اور کبھی مسخ شدہ لاشیں— بلوچ قوم کو ہر روز کسی نہ کسی شکل میں ریاستی بربریت کا سامنا ہے، جہاں نوجوان، بچے، خواتین کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

سمی نے کہاکہ تمام انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین ریاستی جبر، بلوچ نسل کشی اور اللہ داد بلوچ کے ناحق قتل کے خلاف مؤثر آواز اٹھائیں۔