مستونگ: کشمیر ڈے کے تقریب پر حملہ

249

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس جاری میں کشمیر ڈے کی تقریب کے دوران دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

تاہم حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات نہیں آسکے ہیں۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔