بلوچستان کے علاقے پنجگور کیچ اور کوئٹہ سے سات افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمود ولد محفوظ، نعمان رفیق، راحیل علی، روشن علی، آدم غلام جان، نسیم بشیر اور حافظ علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان میں سے محمود کو پنجگور کے علاقے عیسی سے گذشتہ دنوں حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب سے تربت کے علاقے بہمن میں پچھلے کئی دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے کل رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر رفیق، راحیل علی، روشن علی، آدم غلام جان، نسیم بشیر کو حراست میں لیا ہے۔
ادھر بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ خاران کے رہائشی حافظ علی جو اپنی والدہ کو کوئٹہ علاج کے غرض سے لے گیا تھا انہیں پاکستانی فورسز نے کل رات کوئٹہ ہوٹل سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
یاد رہے کہ حافظ علی کے بھائی مبارک کو بھی گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے خاران سے حراست میں لاکر لاپتہ کردیا تھا۔ دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف خاران ریڈ زون میں لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔