ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

134

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ہیرونک میں گزین کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔