پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

115

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی علاقے چتکان تارا فیس میں نامعلوم مُسلح گاڑی سوار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا جسکی شناخت عبدالرحمن ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان تارا فیس میں نامعلوم مسلح جمنی گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لینڈ کروزر گاڑی میں سوار تھا جنہوں نے چتکان تارا آفیس کے قریب گاڑی میں سوار اہلخانہ کیلئے دکان سے سود سلف لینے کے لیے اترے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔