ہیرونک: دو مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے

366

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہیرونک میں آج صبح پاکستانی فورسز کے قافلے کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دریں اثناء حملے کے بعد مذکورہ مقام کی جانب پیش قدمی کرنے والے فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ایک اور مقام پر بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ حملوں کے بعد علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔