زیر حراست بلاچ قتل کیسز میں عدالت سے سزا یافتہ سی ٹی ڈی اہلکار کی 18 گریڈ تک ترقی

228

‏ذرائع کے مطابق تربت میں زیر حراست بالاچ مولا بخش قتل میں نامزد ملزم کو ترقی دی گئی ہے۔

بلوچ صحافی کیاء بلوچ نے کہا ہے جب سی ٹی ڈی افسر عادل عامر جنہوں نے نومبر 2023 میں تربت میں بالاچ مولا بخش کے قتل کا حکم دیا تھا جسکے نتیجے میں اسلام آباد میں ایک مہینہ دھرنا ہوا، انہیں گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے نومبر 2023 میں عادل سمیت CTDکے چار اہلکاروں کی معطلی کا حکم دیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکن اور وکیل ایمان مزاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اہلکار بلوچوں کا خون بہاتے ہے، انکو یہ دہشتگرد ریاست ہمیشہ ترقی اور حفاظت دیتی ہے۔

‏انہوں نے کہاکہ ایسے قاتل ہی ایسی دہشتگرد ریاست کے اثاثے ہوتے ہیں۔ بلوچ نسل کشی ریاست پاکستان کی پالیسی ہے۔