بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کے 17 اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
گذشتہ شب قلات کے تحصیل منگچر میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو دو مقامات پر بند کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
رات گئے ایک بینک کو بھی مسلح افراد نے نذرآتش کردیا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے کیو آر ایف کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنانے کے نتیجے پاکستانی فورسز کے 17 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔