زہری: مسلح افراد نے پولیس افسر سمیت دو افراد کو اغوا کر لیا

194

زہری بازار میں مسلح افراد نے لیویز تفتیشی افسر سمیت دو افراد کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے مرکزی بازار سے مسلح افراد نے لیویز کے تفتیشی افسر عبدالحفیظ اور ایک شہری، حفیظ مغل، کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق، اغوا کاروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں پولیس کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سرمچاروں نے بڑی تعداد میں داخل ہو کر کئی گھنٹوں تک شہر کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ اس دوران انہوں نے لیویز تھانے، نادرا آفس، اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

بی ایل اے کے مطابق، زہری آپریشن ان کے “آپریشن ہیروف” کا دوسرا مرحلہ تھا، جس کا مقصد شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کی مشق تھا۔ تنظیم نے مزید حملوں کا عندیہ بھی دیا تھا۔

مزید برآں تاحال کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔