زامران میں فوجی آپریشن چھٹے روز جاری

321

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستان فوج آپریشن چھٹے جاری ہے۔

پاکستانی فورسز زامران کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں مصروف ہیں جہاں زمینی فورسز پیش قدمی کررہی ہے جبکہ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زامران کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی ہے۔

تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔