بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
ہلاک شخص کی شناخت غلام جان ولد محمد عصا کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ تربت کلاتک کے مقام پر پیش آیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص لیویز اہلکار تھا جبکہ اس کی قربت حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے بھی تھا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔