ایس ایس پی گوادر ضیاء اللہ مندوخیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں اچانک ایک شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے گھبرا کر نامعلوم شخص مسجد میں داخل ہوگیا ۔
فورسز اہلکاروں نے مسجد کے قریب جانے کی کوشش کی تو نامعلوم شخص نے پہلے فائرنگ اور پھر اسپیکر سے اعلان کرنا شروع کردیا کہ میرے قریب کوئی آیا تو خود کو اڑا دونگا ۔
مذکورہ شخص نے مختلف زبانوں میں مسجد سے اعلانات کرنا شروع کئے جس کی بنا پر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا اور شہر میں ناکہ بندی کی گئی ۔
مذکورہ شخص کے اعلانات کے دوران اُن کے قریبی عزیر نے آکر بتایا کہ یہ پاگل ہے اور میں لیکر آتا ہوں ۔
مسجد کے اندر داخل ہونے والے شخص کو چریوں کے وار سے اندر موجود شخص نے قتل کردیا ۔
گوادر پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ بظاہر پاگل لگتا ہے پولیس نے مزید کاروائی کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔قاتل اور مقتول شخص ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے والے عمان سپُر اسٹور والے ہیں ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تمام شاہروں کو شہریوں کی حفاطت کے پیش نظر بند کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ اندر کتنے لوگ ہے فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی تھی ۔شہر میں تمام شاہروں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔