تربت: پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

327

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری بروز جمعہ کو قابض پاکستانی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان سے دو چار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تربت میں‌ قائم مین کیمپ (اصغر گیٹ) پر آج باره بج کر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے اے ون کے چھ گولے داغے جو نشانے پر لگے جس کی وجہ سے قابض فوجی اہلکاروں‌کو جانی و مالی نقصان‌ پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد سرمچار بہترین جنگی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانے پہنچ گئے جبکہ قابض فوجی اہلکاروں نے حواس باختہ ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور مختلف مقامات پر ناکہ لگا کے عام عوام کو زدو کوب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں کے کامیاب حملے پورے بلوچستان میں جاری ہیں جو ان کی زمین سے وابستگی اور محبت کا اظہار ہے اور قابض کے لئے بلوچستان سے انخلا کے سوا اور کوئی‌ راستہ نہیں بچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض کو نشانہ بناتی رہیگی۔