بلیدہ: ضعیف العمر شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

109

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز 65 سالہ ضعیف العمر شخص کو دو بچوں سمیت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں 65 سالہ چرواہا عبدالکریم اور دو بچے شامل ہیں۔

مذکورہ افراد کو بلیدہ کے میناز علاقے سے 21 جنوری کو 65 پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ عبدالکریم آنکھوں کی کمزوری کے باوجود اپنی غربت کے باعث چرواہی کر رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے ان کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، جس پر لواحقین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی اداروں سے انصاف کی اپیل کی جا رہی ہے۔