نصیر آباد: سڑک کنارے دھماکہ، تین افراد زخمی

170

نصیر آباد میں دھماکے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کٹوہر پل کے مقام پر سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آکر سڑک سے گزرنے والے کار سوار تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔