بلوچستان کے علاقے نوشکی، دالبندین، چاغی اور خاران میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق 25 جنوری ہفتے کے روز دالبندین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے ہونے والے جلسے کے پیش نظر حکومت نے انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے ۔
واضح رہے کہ اس جلسے کی مناسبت ابتک جن علاقوں میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے وہاں انٹرنیٹ سروس معطل اور بی وائی سی قیادت کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔
دالبندین سمیت ان علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے لوگوں میں خدشہ جنم لے رہا ہے کہ حکومت پرامن جلسے کو طاقت کے ذریعے سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ۔