تمپ: پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا

293
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تمپ میں نظرآباد کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے راستے پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔