دکی میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

228
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع دکی میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب دکی میں گھات لگانے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

خیال رہے آج دوپہر کے وقت نوشکی شہر میں مسلح افراد نے ایک حملے میں فورسز کے گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

مذکورہ دونوں حملوں کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔