مسلح افراد نے گاڑیوں کو فائرنگ کرنے اور نذر آتش کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں اسٹیشن کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے تین ٹرک نذر آتش کردیئے جبکہ دو گاڑیوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا اور فرار ہوگئے۔
گاڑیاں بلوچستان سے قیمتی معدنیات لے کر پاکستان دیگر شہروں کی طرف جارہے تھیں، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ تنظیمیں ان حملوں کو بلوچ وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہیں۔
تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔