کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

158

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز گومازی میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت فھاد ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ کل رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔