بلوچ نسل کشی یادگاری دن آگائی مہم: خاران، دالبندین اور کراچی میں ڈاکٹر صبیحہ، سمی دین و دیگر پر مقدمات درج

72

25 جنوری کو دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں بلوچستان بھر آگاہی مہم جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بی وائی سی کی مرکزی قیادت ڈاکٹر ماہ رنگ، ڈاکٹر صبیحہ، سمی دین بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ اور دیگر قیادت کراچی سمیت بلوچستان بھر مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔

بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ کے بعد ڈاکٹر صبیحہ اور سمی دین بلوچ پر بھی مقدمہ درج کیئے گئے ہیں۔

خاران اور نوکنڈی میں گزشتہ دنوں بلوچ یکجتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کیخلاف آگاہی مہم جلسہ منعقد کرنے پر ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور دیگر کیخلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں، مقدمات میں غداری کے دفعات شامل ہیں۔

دریں اثنا کراچی ملیر میں کل ہونے والے ریلی کی پاداش میں سمی دین اور دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے دو روز قبل لیاری میں یکجہتی کمیٹی کے آگاہی مہم پر پولیس تشدد کے بعد گرفتاریاں کی گئی جن خواتین بھی شامل تھیں بعدازاں گرفتار خواتین کو رہا کردیا گیا تاہم بی وائی سی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب اور دیگر کئی کارکن گرفتار ہیں۔