بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے، فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلے نواحی علاقے میں پہنچ گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نیچارہ اور گردنواح میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیچار کے اسکول میں فورسز نے کیمپ کردیا ہے جہاں متعدد اہلکار موجود ہیں جبکہ اسکول پر مورچے بھی قائم کیئے گئے ہیں۔
مزید برآں چیڑخمب کے علاقے میں فورسز پیش قدمی کررہے ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے بندش کے باعث بروقت خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے۔