‏مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ نوجوان جانبحق

91

“مغربی بلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام ہرمند شہر میں واقع غلام علی داد خدا اسٹیشن کے علاقے میں ایرانی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گولی مار کر قتل کردیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت تیس سالہ آصف ساسولی ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی پرائیوٹ کار چلا رہے تھے کہ ایرانی فوجی دستوں نے بغیر پیشگی انتباہ کے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور وہ گولی لگنے سے جانبحق ہو گئے۔