قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

267

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج دوپہر کے وقت قلات شہر کے قریب قابض پاکستانی فوج کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا، جب وہ کوئٹہ سے ریڈار کے آلات منتقل کررہے تھے، دھماکے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور تین اہلکار نائک نبیل، نائک تنظیم اور لانس نائک وکیل زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔