بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے گومازی سے دو کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
دونوں کی شناخت یوسف ولد قاسم اور شاہو ولد حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان سے میں یوسف کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ قاسم تاحال پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں۔