بلوچستان کے قلات شہر کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سڑک کنارے نصب دھماکے میں پاکستانی فورسز کے ٹرک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ شہر کی جانب آرہے تھے۔
دھماکے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات بیان نہیں کیئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز نیچارہ کے علاقے میں فورسز کے پیدل اہلکاروں پر دھماکے کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملوں میں پاکستانی فورسز کے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔