سبی: پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپہ

138

سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے علاقے کا گیراؤ کرکے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران فورسز گھروں کے سامان اور مال مویشی و موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے تاہم کسی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے پہاڑی آبادیوں سے کئی مرتبہ مقامی لوگ شکایت کرچکے ہیں کہ پاکستانی فورسز مختلف اوقات میں سرچ آپریشن کے دوران انکے مال مویشی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔